اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد میں چار ممالک کے اجلاس کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج بیجنگ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ثالثی پیشرفت پر چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے، وہ ایران امریکا کے مذاکرات میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے بات کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کے امن اقدام پر بات کریں گے اور مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد میں سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال، ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے میں کشیدگی میں کمی پر زور دیا گیا۔


