اداکار فیروز خان عمرے کیلئے روانہ ہوگئے

معروف اداکار فیروز خان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہوگئے۔ فیروز خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی تصویر شیئر کی جوکہ انہوں نے دوران پرواز لی۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیروز خان نے احرام پہنا ہوا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔ دوسری جانب اداکار کی بہن حمیمہ ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں حمیمہ ملک نے عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ بھائی کے ساتھ عمرہ کرنے جارہی ہیں۔ حمیمہ ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آ مدینے چلیں، اسی مہینے چلیں۔

مزید خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button